ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی حفاظت خطرے میں ہے۔
BCB نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے ہٹا کر کسی اور جگہ، جیسے سری لنکا، کرائے جائیں۔بورڈ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے خارج ہونے کے بعد پیدا شدہ کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
بی سی بی نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ سے دستبردار نہیں ہو رہی، بلکہ صرف بھارت میں شیڈول میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔




