پاکستان
Trending

دہشت گردی کا مرکز افغانستان، پاک فوج خطے میں امن کے لیے پرعزم؛ڈی جی آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان پورے خطے میں دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، اور معرکۂ حق میں بھارت کو مؤثر جواب دے کر اسے سبق سکھایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پوری قوم کی مشترکہ جدوجہد ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق سال 2025 میں دہشت گردی کے خلاف 75 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کا استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پاک فوج صرف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بناتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ افغانستان میں وار اکانومی چل رہی ہے اور بھارت کی سرپرستی سے وہاں سے پورے خطے میں دہشت گردی کی سرگرمیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک میں پانچ فیصد کے برابر بھی دہشت گردی ہو تو ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ تین سطحوں پر لڑی جا رہی ہے: سرحدی محاذ، داخلی سیکیورٹی اور جدید ٹیکنیکل جنگ۔ سوات میں امن بڑی قربانیوں کے بعد بحال ہوا اور پاک فوج وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پورے عزم کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے موجود ہے، اور صوبائی حکومتوں، سول انتظامیہ اور سیاسی قیادت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button