امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کی جانب سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کو فراہم کیا جائے گا جو تیل بردار بحری جہازوں کے ذریعے امریکی بندرگاہوں تک پہنچے گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تیل عالمی منڈی کے نرخوں پر فروخت کیا جائے گا جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن ان کے کنٹرول میں ہو گی۔ انہوں نے وینزویلا میں امریکی کارروائی کو کامیاب حکمتِ عملی قرار دیا۔ دوسری جانب یورپی اور لاطینی امریکی ممالک نے وینزویلا سے متعلق امریکی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
0 48 Less than a minute




