ڈھاکہ:بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ دیگر تمام اقسام کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام ملک کی حفاظت اور سرحدی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے جاری ویزوں کے حامل بھارتی شہریوں کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں ویزوں کی منظوری کے لیے سخت حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جائے گا۔




