کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ہر ضلع اور ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ باب خیبر کے علاقے کی خراب سڑکوں کی مرمت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔2026 کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال قرار دیا گیا ہے اور منصوبوں پر بھرپور عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ پسماندہ اور نظر انداز علاقوں کی ترقی کراچی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "کوئی بلا نہیں، کوئی ترازو نہیں، بس اللہ کا بندہ بلاول آیا ہے۔




