اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کے بارے میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیشن کے ارکان نے 6 ججز کو مستقل بنانے اور 4 ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔
مستقل کیے گئے ججز میں جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر، جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس اصلاح الدین اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل ہیں جبکہ مدت میں توسیع والے ججز میں جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ اور جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر شریک نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی بھی حاضر نہیں تھے۔




