کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مقابلے میں پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو مقررہ اوورز میں 147 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کے لیے 148 رنز کا ہدف ملا ہے۔کپتان سلمان علی آغا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نے ڈچ ٹاپ آرڈر کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
محمد نواز اور ابرار احمد نے مڈل اوورز میں رنز کی رفتار کو بریک لگائی۔ نواز نے 2 شکار کیے جبکہ ابرار نے اپنی ‘گوگلی’ پر کولن ایکرمین کو کلین بولڈ کر کے اہم بریک تھرو دلایا۔باؤلنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے صائم ایوب نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ڈچ ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔ کپتان سکاٹ ایڈورڈز 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ باس دے لیڈے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیدرلینڈز کی آخری 4 وکٹیں محض 19 رنز کے اضافے پر گر گئیں، جس سے ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
0 14 1 minute read




