پاکستان
Trending

پاکستان میں معاشی استحکام کا دور شروع، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کا اعتراف؛غیر ملکی جریدے کی رپورٹ

 

اسلام آباد :غیر ملکی جریدے ‘عرب نیوز’ نے اپنی حالیہ اشاعت میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے خطے کا اہم ترین ملک قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی معیشت اب محض سنبھل ہی نہیں رہی بلکہ ایک بڑے "ٹیک آف” کے لیے تیار ہے۔عرب نیوز کے مضمون میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر (OICCI) کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کی سطح غیر معمولی طور پر بلند ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں۔
شرح سود میں کمی نے نجی شعبے کے لیے قرضوں کے حصول کو آسان بنا دیا ہے۔ برسوں بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا بلند ترین سطح پر آنا ملکی کرنسی کو استحکام فراہم کر رہا ہے۔ 5 فیصد کی شرحِ زرِ مبادلہ نے عام آدمی اور تاجر طبقے دونوں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اب صرف روایتی زراعت یا ٹیکسٹائل تک محدود نہیں رہا۔ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیاں اور براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی اب بنیادی ضرورت بن چکی ہیں، جو کہ غیر ملکی ٹیک کمپنیوں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ کی نشاندہی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کی پالیسیوں میں تسلسل اور ڈیجیٹل اصلاحات نے خلیجی ممالک کے لیے 5G، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز جیسے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے ہیں۔
عالمی مالیاتی اداروں اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معاشی اصلاحات کا اعتراف اس بات کی ضمانت ہے کہ طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان ایک پرامن اور منافع بخش ملک بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button