پاکستان
Trending

خصوصی بچوں کی بحالی مشن: وزیراعلیٰ مریم نواز کا آٹزم ریسورس سینٹر کا تفصیلی معائنہ

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں اپنی نوعیت کے منفرد ادارے "مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم” کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد آٹزم کا شکار بچوں کے لیے وضع کردہ جدید تربیتی نظام اور ریسورس سینٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پروٹوکول کے حصار سے نکل کر بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کے ساتھ گفتگو کی اور شفقت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز، سپورٹس ایریا اور تھراپی سینٹرز کا معائنہ کیا تاکہ معیارِ تعلیم اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دورے کے دوران وزیراعلیٰ کو مختلف انتظامی امور پر بریف کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ ان بچوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، کیونکہ ان کی ترقی ہی ریاست کی ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button