کھیل
Trending

کولمبو میں بادلوں کا راج: کیا پاک بھارت ٹاکرا ادھورا رہ جائے گا؟

 

کولمبو:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا معرکہ آج کولمبو کے آر پریم داس سٹیڈیم میں شیڈول ہے، لیکن موسم کی غیر یقینی صورتحال نے شائقینِ کرکٹ کے جوش و خروش پر پانی پھیرنے کی دھمکی دے دی ہے۔کولمبو کے مقامی موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی توقع ہے۔
شام 7 بجے کے قریب بارش کا امکان 49 سے 65 فیصد تک ہے، جو میچ کے آغاز میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ موسم مرطوب رہے گا اور 11 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو گیند بازوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
اگر بارش کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو آئی سی سی کے قوانین درج ذیل ہوں گے۔ کسی بھی نتیجے کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا ہونا لازمی ہے۔اگر 5، 5 اوورز کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا تو میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ گروپ مرحلے کے میچ کے لیے کوئی اضافی دن مختص نہیں کیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ منسوخ ہونے کی صورت میں پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز جیت کر 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں ٹاپ پر ہیں۔
ایک ایک پوائنٹ ملنے کی صورت میں دونوں کے 5، 5 پوائنٹس ہو جائیں گے، جو انہیں براہِ راست سپر ایٹ مرحلے میں پہنچا دیں گے، کیونکہ گروپ کی دیگر ٹیمیں (امریکا، نیدرلینڈز، نمیبیا) اس حد تک نہیں پہنچ سکتیں۔
پاک بھارت میچ دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل ہے، اس کی منسوخی سے اشتہارات کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔ واش آؤٹ کی صورت میں سری لنکا کرکٹ کو گیٹ منی واپس کرنی پڑے گی، جس سے مقامی بورڈ کو مالی دھچکا لگے گا۔ سابق کرکٹر باسط علی نے میچ کے بجائے بارش کی خواہش ظاہر کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button