پاکستان
Trending

اسلام آباد مذاکرات: امریکہ اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے طویل نشست بے نتیجہ ختم

 

اسلام آباد : پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے تاریخی براہِ راست مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے وفد کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
پاکستانی دارالحکومت میں ہونے والے یہ مذاکرات مسلسل 21 گھنٹے تک جاری رہے، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس میراتھن سیشن میں فریقین نے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی، تاہم کسی بھی نقطے پر حتمی اتفاق رائے نہ ہو سکا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ شرائط کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جے ڈی وینس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا، ہم نے اپنی بہترین اور حتمی پیشکش میز پر رکھ دی ہے، اب یہ ایران کا فیصلہ ہے کہ وہ اسے قبول کرتا ہے یا نہیں۔ ذاکرات کی ناکامی کے فوری بعد امریکی وفد نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس روانہ ہو گیا۔
بین الاقوامی مبصرین ان مذاکرات میں پاکستان کے بطور سہولت کار (Facilitator) کردار کو سراہ رہے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگرچہ کوئی باقاعدہ "ڈیل” نہیں ہو سکی، لیکن امریکہ اور ایران کا ایک میز پر بیٹھنا ہی خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اب عالمی برادری کی نظریں تہران کے اگلے باضابطہ بیان پر جمی ہوئی ہیں، جو خطے کی مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button