پاکستان
Trending

پاک چین صنعتی تعاون کا نیا افق: صدر زرداری کی چانگشا میں سانی ہیوی انڈسٹری آمد، جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں اشتراک پر زور

 

چانگشا: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے 5 روزہ دورہ چین کے اہم مرحلے میں صوبہ حنان کے شہر چانگشا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی مشینری کے عالمی شہرت یافتہ ادارے سانی ہیوی انڈسٹری کے ہیڈ کوارٹر کا معائنہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان کے صنعتی اور تعمیراتی شعبے میں چینی مہارت کو شامل کرنا ہے۔
سانی گروپ کے چیئرمین نے صدر مملکت کا خیرمقدم کیا اور انہیں ادارے کی عالمی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ صدر زرداری کو کمپنی کے جدید ترین مینوفیکچرنگ نظام اور تحقیق و ترقی (R&D) کے شعبے میں ہونے والی خطیر سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا گیا۔صدر نے تعمیراتی مشینری، کان کنی کے آلات اور توانائی کے شعبے میں استعمال ہونے والی جدید ترین چینی مصنوعات کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے کی ترقی اور جدید مشینری کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دورے کے دوران چانگشا کی نائب میئر چیان لیکسیا بھی صدر کے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے صدر زرداری کو چانگشا کی صنعتی صلاحیتوں اور پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے امکانات پر بریفنگ دی۔صدر آصف علی زرداری نے سانی گروپ کے ٹیکنالوجیکل ڈھانچے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی تعمیراتی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے چین کے تعاون کا خواہشمند ہے۔ چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھی تیزی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button