پاکستان
Trending

نواز شریف کا حکومتی پالیسیوں کا محور ‘عوام’ کو بنانے کا حکم، وزیراعظم کی عالمی صورتحال پر بریفنگ

 

لاہور : جاتی امراء لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم سر جوڑ بیٹھک، میاں نواز شریف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن لینے اور عوامی ریلیف کو پالیسیوں کا مرکز بنانے کی ہدایت کر دی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے دوران دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی مشترکہ معاشی حکمتِ عملی اپنائیں جس کا براہِ راست فائدہ عام آدمی کی جیب کو پہنچے۔
عوام اس وقت جن معاشی دشواریوں کا شکار ہیں، انہیں کم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قائدِ حزبِ اقتدار کو ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے عالمی برادری کے ساتھ ہونے والے حالیہ رابطوں اور بین الاقوامی معاشی منظر نامے سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔ملاقات میں ملکی معیشت کی بحالی کے لیے جاری طویل المدتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انتظامی سطح پر کیے جانے والے اقدامات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button