پاکستان
Trending

تاریخ ساز فتح کا ایک سال: آپریشن ’بُنْيَانٌ مَرْصُوْصٌ‘ کے سامنے بھارتی سورما ڈھیر، 7 طیاروں کا شکار

 

اسلام آباد:وطنِ عزیز کے دفاع کی تاریخ میں 6 اور 7 مئی کا دن ایک ایسی ناقابلِ فراموش فتح کی علامت بن چکا ہے جس نے بھارتی فضائیہ کے گھمنڈ کو ہمیشہ کے لیے مٹی میں ملا دیا۔ آپریشن ’بُنْيَانٌ مَرْصُوْصٌ‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر آج پوری قوم پاک فضائیہ کے ان جری پائلٹس کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔
گزشتہ برس مئی کی اس کالی رات میں جب بھارت نے اپنی فضائی برتری کا رعب جمانے کی کوشش کی، تو پاک فضائیہ کے جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر قہر بن کر ٹوٹے۔ محض چند گھنٹوں کے اندر دشمن کے 7 جدید طیارے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیے گئے۔ اس معرکے کی خاص بات بھارت کے 4 مہنگے ترین رافیل طیاروں کا شکار تھا، جس نے عالمی سطح پر بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی کے غبارے سے ہوا نکال دی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ایک ہی رات میں 4 رافیل، 1 مگ-29 اور 1 ایس یو-30 کی تباہی بھارت کے لیے ایک ایسا صدمہ تھا جس سے وہ اب تک سنبھل نہیں سکا۔ پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں نے دشمن پر وہ دھاک بٹھائی کہ دوبارہ کسی مہم جوئی کی ہمت نہ پڑی۔ آپریشن ’بُنْيَانٌ مَرْصُوْصٌ‘ کے زخم بھارت کبھی نہیں بھول سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button