پاکستان
Trending

کراچی کے میگا پراجیکٹس کی خود نگرانی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا شاہراہِ بھٹو کا دورہ، کام مکمل کرنے کا الٹی میٹم

 

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے شاہراہِ بھٹو کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں شاہ فیصل انٹر چینج سے کاٹھوڑ تک مختلف مقامات پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈم لوٹی انٹر چینج پر کام کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ کو دو ٹوک الفاظ میں ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام ایک ہفتے کے اندر ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل میں اب مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اس اہم دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور انجینئرز کو کام کا معیار برقرار رکھتے ہوئے اسے جلد از جلد فعال کرنے کی تاکید کی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہرِ قائد کے ٹرانسپورٹ اور روڈ نیٹ ورک کی بحالی ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ خود ان منصوبوں کی پیش رفت کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button