پاکستان
Trending

"معرکہ حق” کے ایک سال مکمل؛ رسالپور، کراچی اور سرگودھا کی فضائیں شہداء کے ذکر سے گونج اٹھیں، پاک فضائیہ کا غازیوں کو سلام

 

کراچی ، سرگودھا :تاریخ ساز "معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فضائیہ کی اہم تنصیبات میں پروقار تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے غازیوں اور وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو بھرپور عقیدت پیش کی گئی۔
پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور، ایئرمین اکیڈمی کورنگی (کراچی) اور پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا میں منعقدہ ان تقریبات کا آغاز یادگارِ شہداء پر حاضری سے ہوا۔ مہمانِ خصوصی نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کر کے فضا کو ایک ولولہ انگیز ماحول میں بدل دیا۔
ان تقریبات کا مقصد جہاں معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منانا تھا، وہاں اس عزم کی تجدید بھی تھی کہ ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب اسی فولادی عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کے گھمنڈ کو خاک میں ملانے کی داستانوں کو ان تقریبات میں خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔
مقررین نے اپنے پیغامات میں معرکہ حق کو ملکی دفاع کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پاک فضائیہ نے دشمن کی عددی برتری کے زعم کو اپنی فنی مہارت اور ایمانی جذبے سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button