بین الاقوامی
Trending

ایران جوہری پروگرام معطل کرے تو 20 سال کی مہلت دینے کو تیار ہیں:امریکی صدر

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورۂ چین کے دوران مشرقِ وسطیٰ اور تائیوان کے حوالے سے اہم سفارتی پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران اپنا ایٹمی پروگرام معطل کرنے پر رضامند ہو جائے، تو امریکا کو اس پر 20 سال تک کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ چین سے امریکا واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے معاملے پر تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ سابق صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ انتہائی بری ڈیل کی تھی۔

چینی صدر سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور چین اس مہم جوئی پر انتہائی مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے انہوں نے اپنی حکمتِ عملی واضح نہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم تائیوان کو ہتھیار دے بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔”

معاشی اور تجارتی محاذ پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ چینی صدر سے امپورٹ ٹیرف کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، تاہم چین نے امریکا سے اربوں ڈالر کا سویابین خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں سپر پاورز کے درمیان کئی اہم اور حساس معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button