پاکستان
Trending

عالمی برادری مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی کی معترف؛ ‘ورلڈ اربن فورم’ پر پنجاب کے فلیگ شپ منصوبوں کی دھوم، عظمیٰ بخاری کا اہم بیان

 

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ‘ورلڈ اربن فورم’ پر پاکستان کی مثالی نمائندگی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوامی خدمت کا جذبہ عالمی سطح پر بھی پہچانا جاتا ہے۔ فورم کے شرکاء اور بین الاقوامی ماہرین مریم نواز کی دو سالہ ریکارڈ ساز کارکردگی اور پائیدار ترقی کے وژن پر انتہائی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فورم کے شرکاء کو اپنی حکومت کے دو سالہ تاریخی اقدامات اور عوامی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس نے عالمی برادری کو بے حد متاثر کیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا "ورلڈ اربن فورم پر پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز، بالخصوص ‘اپنی چھت اپنا گھر’، ‘ستھرا پنجاب’، ‘ماڈل ویلج’ اور ‘صاف پانی’ کے منصوبوں کو زبردست داد ملی ہے۔ ہمارے ان منصوبوں کا عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنا حکومتِ پنجاب کی شفافیت اور بہترین گورننس پر مہرِ تصدیق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی تیز رفتار ترقی اب بین الاقوامی سطح پر ایک مثال بن چکی ہے۔ عالمی مندوبین نے عام آدمی کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے مریم نواز کے اقدامات کو سراہا ہے، جو کہ پوری صوبائی انتظامیہ اور عوام کے لیے ایک باعثِ فخر سنگِ میل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button