کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے 75 روپے مالیت کا خصوصی یادگاری سکہ متعارف کروا دیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق یہ یادگاری سکہ 25 مئی سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔
سکے پر پاکستان اور چین کے قومی پرچموں کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔سکے پر پاک چین دوستی کے سفر کی مناسبت سے 1951ء سے 2026ء کے سال نمایاں کیے گئے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 1951 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ یہ سکہ دونوں ملکوں کے مابین ساڑھے سات دہائیوں پر محیط مثالی اور فولادی دوستی کی علامت کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔




