بین الاقوامی
Trending

بدتہذیبی کا عالمی نوٹس: بھارتی سیاحوں کے غیر مہذب رویے پر تھائی لینڈ برہم، آزادانہ داخلے پر پابندی عائد، ویزا ضوابط کڑے

 

بینکاک / نئی دہلی :دنیا بھر میں بھارتی سیاحوں کی جانب سے مسلسل بدتہذیبی اور مقامی قوانین کو ہوا میں اڑانے کے واقعات نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کے امیج کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں نئی دہلی کی سیاحتی سفارت کاری بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ بھارتی شہریوں کے نازیبا اور غیر قانونی طرزِ عمل سے تنگ آکر اب دنیا کے مقبول سیاحتی ممالک نے ان کے خلاف سخت ترین تادیبی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں سیاحت کے لیے مشہور ملک تھائی لینڈ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے بھارتی سیاحوں کے نامناسب رویوں پر اپنے ویزا قوانین کو فوری طور پر انتہائی سخت کر دیا ہے۔

تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی امیگریشن پالیسی کے مطابق، اب کسی بھی بھارتی مسافر کو ملک میں کسی قسم کی کوئی خصوصی چھوٹ یا آزادانہ داخلے کی رعایت حاصل نہیں ہوگی۔ تھائی لینڈ کا سفر کرنے والے تمام بھارتی شہریوں کو اب ایئرپورٹس پر کڑی جانچ پڑتال اور سخت اسکریننگ کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بھارتی مسافر اب ‘ویزا آن ارائیول’ اور دیگر مخصوص ویزا کیٹیگریز کے انتہائی کڑے اور پیچیدہ ضوابط کو مکمل کرنے کے بعد ہی تھائی لینڈ کی حدود میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاحوں کے اس غیر مہذب رویے کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور مستقبل میں دیگر ممالک بھی ان پر ایسی ہی پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button