واشنگٹن: امریکہ، اسرائیل اور لبنان کے مابین چوتھے دور کے سہ فریقی مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا باقاعدہ مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل اور لبنان نے جنگ روکنے اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جنگ بندی کے لیے حزب اللہ کو اپنے حملے بند کرنے اور جنوبی لیطانی سیکٹر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کا اگلا دور 22 جون کو ہوگا جس میں مستقل امن معاہدے پر غور کیا جائے گا۔




