بین الاقوامی
Trending

نیتن یاہو کو جیل بھیج دیں گے، صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا وائٹ ہاؤس سے رابطہ

 

یروشلم/واشنگٹن: عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو امریکی مطالبات کی نافرمانی پر سنگین نتائج بھگتنے کی وارننگ دی تھی۔ مطالبات نہ مانے تو نیتن یاہو جیل جائیں گے اور ان کے بیٹے یائر کو امریکہ سے نکال دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے امریکہ میں موجود نیتن یاہو خاندان کے تمام مالی اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی بھی دھمکی دی۔امریکی صدر کے کہنے پر سارا نیتن یاہو نے اپنے شوہر پر امریکی شرائط ماننے کے لیے شدید دباؤ ڈالا۔ ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کے مطابق، اس شدید خاندانی اور سفارتی دباؤ کے بعد نیتن یاہو نے مجبور ہو کر امریکی صدر سے رابطہ کیا اور گھٹنے ٹیک دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button