پاکستان
Trending

وزیر خزانہ کا معاشی بحالی پر اعتماد، پاکستان عالمی بانڈز کے اجرا کا خواہاں

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ برسوں میں عالمی مالیاتی مارکیٹ سے مزید بانڈز جاری کرنے کا خواہاں ہے، جبکہ علاقائی صورتحال بہتر ہونے سے ملکی معاشی اہداف کے حصول میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایران تنازع کے دوران توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور سپلائی چین متاثر ہوئی، جس کے اثرات معیشت پر بھی مرتب ہوئے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنازع کے باعث مہنگائی دوبارہ دوہرے ہندسے میں داخل ہوئی، تاہم حالات میں بہتری کے ساتھ مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے ٹیکس آمدن میں اضافے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور مالیاتی استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button