پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صوبے میں 48 ارب روپے خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔بجٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کا مجموعی حجم 2 ہزار 170 ارب روپے جبکہ آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وفاق کو 175 ارب روپے ادا نہیں کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے کے مالی شیئر میں سے یہ رقم طلب کی گئی تھی۔
بجٹ میں صوبائی حکومت کی اپنی آمدن 180 ارب روپے متوقع رکھی گئی ہے، جبکہ وفاق سے بجلی منافع اور بقایاجات کی مد میں 104 ارب روپے اور گیس کی مد میں 47 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ شامل ہے۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس کے تحت تنخواہوں اور پنشن میں 7،7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔




