بین الاقوامی
Trending

کیلیفورنیا اور شمالی جاپان میں زلزلے، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع

 

واشنگٹن/ٹوکیو: دنیا کے مختلف علاقوں میں زلزلوں کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے کولمبیا، کیریبین جزائر اور کیوراساؤ تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد ممکنہ سونامی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ امریکی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات اچھی نہیں ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب شمالی جاپان میں بھی 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کے ساحلی علاقے میں تھا اور اس کی گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے اثرات ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔

جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے اور نقصانات سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ممکنہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button