کاروبار
Trending

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں، پیٹرول اور ڈیزل پرانے نرخوں پر دستیاب رہیں گے

 

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد عوام کو موجودہ نرخوں پر ہی پیٹرول اور ڈیزل دستیاب رہے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کے لیے ہوگا۔ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں پر قیمتوں کے دباؤ میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button