ٹیکنالوجی
Trending

آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، پانچ سال میں 10 ارب ڈالر کا ہدف

 

اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک برآمدات 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں آئی ٹی برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال آئی ٹی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ٹیکنالوجی سروسز، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل خدمات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آئی ٹی سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری، ہنرمند افرادی قوت اور ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ سے پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button