بین الاقوامی
Trending

سلامتی کونسل فلسطین میں اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لے،پاکستان کا مطالبہ

 

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری، تشدد اور دیگر خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں کا تشدد اور غیر قانونی آباد کاریاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔

پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی پاسداری کا پابند بنائے، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور جبری بے دخلی کا سلسلہ روکا جائے جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے مالی وسائل بحال کیے جائیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، جس کا دارالحکومت القدس ہو، ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کا مؤثر راستہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button