پاکستان
Trending

کاہنہ سانحہ: لاہور پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں

 

لاہور: کاہنہ میں ٹیوشن کلاس کے دوران گھر کی چھت گرنے کے واقعے پر لاہور پولیس نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے، جس میں حادثے کے وقت کی صورتحال سے متعلق اہم تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ بستی عید گاہ کی آہلو والی گلی میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں ٹیوشن کلاس جاری تھی۔ اس دوران 18 سے 20 بچے گھر میں موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت گھر کی چھت پر ٹائلیں لگانے کا کام جاری تھا۔ کام کے دوران اچانک چھت منہدم ہو گئی، جس کے باعث متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button