لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ازبکستان کے خود مختار خطے قراقالپاقستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، زراعت، لائیوسٹاک اور صنعت کے شعبوں میں اشتراک کار کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
زرعی تعاون کے سلسلے میں قراقالپاقستان کو آلو کی کاشت کے لیے 100 سے 200 ہیکٹر زمین دینے کے امکان کا جائزہ لیا گیا، تاکہ زرعی تجربات اور پیداوار میں بہتری لائی جا سکے۔
اس کے علاوہ لاہور اور نوکوس کو جڑواں شہر بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، جس کا مقصد ثقافتی اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
ملاقات کو دونوں خطوں کے درمیان تعاون کے ایک نئے اور عملی دور کے آغاز کی جانب اہم قدم قرار دیا جا




