پاکستان
Trending

افسوسناک حادثہ: دانہ سر کے قریب بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق

 

شیرانی: بلوچستان کے علاقے دانہ سر کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں ابتدائی طور پر 36 مسافر سوار تھے۔ بعد ازاں راستے میں خراب ہونے والی ایک دوسری بس کے 12 مسافروں کو بھی اسی بس میں سوار کیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 48 ہو گئی۔

حکام کے مطابق بس اچانک قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button