پاکستان
Trending

فلکیاتی مظہر، سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آجائے گا

 

مکہ مکرمہ: فلکیاتی ماہرین کے مطابق 15 جولائی کو ایک منفرد فلکیاتی واقعہ پیش آئے گا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ تقریباً ختم ہو جائے گا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق مکہ مکرمہ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ 44 سیکنڈ پر سورج 90 درجے کے زاویے پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس کے باعث سورج کی شعاعیں عمودی زاویے سے پڑیں گی اور سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ موقع دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قبلے کی درست سمت معلوم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جن علاقوں میں اس وقت سورج نظر آ رہا ہو، وہاں سیدھی لکڑی یا راڈ کے سائے کی مخالف سمت قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں یہ لمحہ تقریباً دوپہر 2 بج کر 26 منٹ 44 سیکنڈ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سورج سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے، جسے قبلے کی سمت معلوم کرنے کے لیے ایک اہم فلکیاتی موقع سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button