پاکستان
Trending

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا زور، موسلادھار بارشوں سے موسم سہانا، مزید برسات کی پیشگوئی

 

لاہور: پنجاب بھر میں مون سون کے نئے سلسلے نے ایک بار پھر جل تھل ایک کر دیا۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے راحت کا اظہار کیا۔

لاہور کے ٹاؤن شپ، فیروزپور روڈ، گلبرگ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث کئی شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ اسپیل آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دریں اثنا، گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں پنجاب میں 13 جبکہ خیبرپختونخوا میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ شہریوں سے خراب موسم کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button