پاکستان
Trending

بیرونی سرپرستی میں سرگرم عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ریاست اور سکیورٹی ادارے ایسے تمام عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا باہمی تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرہ بننے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، قومی یکجہتی اور پائیدار امن کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button