سماجی

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، محکمہ ماحولیات کے پاس وسائل تھے نہ ماضی میں توجہ دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ماحولیات کیلئے20ارب روپے کا فنڈ دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلینج ہے جس سے نمٹنے کے لیے 100ارب روپے مختص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے پاس وسائل تھے نہ ماضی میں توجہ دی گئی، اب وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ماحولیات کیلئے20ارب روپے کا فنڈ دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلینج سے نمٹنے کے لیے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کےتحت اقدامات جاری ہیں، ایئرکوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے50 ایئرمانیٹرز لگائے گئے ہیں اور انوائرمنٹل فورس کو ضروری سامان سے لیس کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پانی آئندہ نسلوں کےلیےچھوڑکرجانا ہےاس کےلیے ہمیں آج سوچنا ہوگا،صاف پانی لائف لائن ہے، ذخائر بڑھانے کیلئے جلد اقدامات کرنے ہوں گے اور پانی کا ضیاع روکنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button