پاکستان
Trending

پاکستان کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل، کشمیر پر بھارتی مؤقف مسترد

 

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر سے متعلق حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے دیے گئے بیانات نہ صرف تاریخی اور قانونی حقائق کو مسخ کرتے ہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جو تاحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت ایسے بیانات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی پالیسیوں اور اندرونی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button