پاکستان
Trending

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 32 خوارج ہلاک

 

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مختلف آپریشنز کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں کارروائی کے دوران فتنہ الہند سے وابستہ 8 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بارودی آلات بھی برآمد کرکے تلف کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ دہشتگرد عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button