پاکستان
Trending

حج انتظامات میں بڑی تبدیلیاں، 2027 تا 2030 پالیسی میں ڈیجیٹل سہولیات شامل

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج پالیسی 2027 تا 2030 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پالیسی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، شفافیت بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مرتب کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی حج پالیسی سعودی ویژن 2030 اور عالمی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ سرکاری اور نجی حج اسکیموں کا کوٹہ بالترتیب 60 اور 40 فیصد برقرار رہے گا۔

سردار محمد یوسف کے مطابق پہلی بار چار سالہ رجسٹریشن، ویٹنگ لسٹ، ڈیجیٹل شکایات و اپیل نظام، لازمی حج ایپ اور "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر عازمین کے انتخاب کا طریقہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حج اخراجات کا تخمینہ 12 سے 13 لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ حتمی اخراجات میں کمی بیشی ممکن ہے۔ واجبات کی ادائیگی کے بعد بچنے والی رقم عازمین کو واپس کی جائے گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ نجی حج آپریٹرز کی رجسٹریشن، نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ عازمین کی تربیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button