بین الاقوامی
Trending

سعودی عرب کا خطے میں امن پر زور، ایران معاملے پر امریکہ کو آگاہ کر دیا

 

واشنگٹن: سعودی وزیر دفاع نے امریکی نائب صدر سے اہم ملاقات میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر سعودی عرب کا مؤقف پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی امریکی نائب صدر تک پہنچایا گیا، جس میں ایران کے حوالے سے موجودہ صورتحال، علاقائی استحکام اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بجائے تناؤ کم کرنے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی پالیسی پر قائم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر دفاع نے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایران سے متعلق مؤقف کا بھی ذکر کیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button