پاکستان
Trending

اسلام آباد ایکسپریس وے کی بہتری کا منصوبہ، محسن نقوی کا کام کی رفتار بڑھانے پر زور

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ کرکے سروس روڈ کی بحالی اور کشادگی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے کی موجودہ صورتحال اور تعمیراتی مراحل سے متعلق بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ایک سال کی مدت کے بجائے چند ماہ میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں رفتار، معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق 8.25 کلومیٹر طویل منصوبہ فیض آباد سے کورال چوک تک تعمیر کیا جائے گا، جس میں چھ رویہ سڑک، ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی اور علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button