پاکستان
Trending

آزاد کشمیر انتخابات، مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری

 

مظفرآباد: آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں اور مہاجرین کی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

مظفرآباد ڈویژن کی نشستوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی، جبکہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا۔ ایل اے 27 مظفرآباد ون میں خراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق ملتوی ہونے والی نشست پر دوبارہ پولنگ 4 اگست کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام معاملات قانون کے مطابق انجام دے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

دوسری جانب مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ مقررہ وقت شام 5 بجے تک جاری رہی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی۔ مظفرآباد ڈویژن میں 208 جبکہ مہاجرین کی نشستوں پر 143 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button