پاکستان
Trending

خوشاب کے ترقیاتی امور پر پیش رفت، مریم نواز کی ارکان اسمبلی کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے خوشاب کے ارکانِ صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور علاقے کے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے خوشاب کے مسائل اور عوامی مشکلات سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے فوری حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پنجاب سمیت ملک بھر اور آزاد کشمیر میں عوامی حمایت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button