اسلام آباد: حج سکیم 2027 کے حوالے سے اہم انتظامی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سرکاری اور نجی حج سکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی اور حج اخراجات جمع کرانے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نئے نظام کے مطابق عازمین حج اب 16 بینکوں کے بجائے صرف ایک بینک کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ تمام آن لائن اور برانچ کے ذریعے ادائیگیاں حبیب بینک کے نظام سے کی جائیں گی۔
حبیب بینک کی برانچز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عازمین حج درخواستوں کے اندراج سمیت دیگر مالی امور مکمل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد حج آپریشن کے مالی معاملات کو مزید مربوط، آسان اور شفاف بنانا ہے۔



