کھیل
Trending

ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، ابوبکر کپتان مقرر

 

لاہور :پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن نے ابوبکر کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، جو عالمی ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں وقار، عبداللہ، سفیان، عبدالوحید، حنان، زکریا، ارشد، عدیل، غضنفر، احمد، عبدالمنان، عماد بٹ، عبدالرحمان، عمر، علی، حماد اور محمد عماد شامل ہیں، جبکہ دیگر منتخب کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان سمیت دنیا کی صفِ اول کی ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button