پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں عبادات، مسجد نبوی ﷺ اور جبل اُحد پر حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں

 

جدہ :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے کے دوران مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی، استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور سربلندی کے لیے بھی دعا مانگی۔

بعد ازاں اسحاق ڈار جبل اُحد پہنچے اور حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے غزوۂ اُحد کے تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وفد کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button