لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وہاڑی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
ارکان اسمبلی نے وہاڑی، ملتان روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کو علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔ انہوں نے منصوبے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملاقات میں وہاڑی میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز کا بھی ذکر ہوا۔ ارکان اسمبلی نے عوام کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہارِ تشکر کیا۔




