مری: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اہم اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر سے مخصوص نشستوں کے لیے آنے والی خواتین کے انٹرویوز بھی کیے۔ امیدوار خواتین کے حوالے سے پارٹی قیادت نے مشاورت کی۔
اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے شرکا کو ڈویلپمنٹ پلان اور مال روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، مال روڈ پر کام اور شہر کی مجموعی ترقی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




