سماجی

میگا بجٹ فلم ’لو گرو‘ اور ’دیمک‘ کی عالمی ریلیز

میگا بجٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ہارر کامیڈی فلم ’دیمک‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے ’لو گُرُو‘ کے ذریعے تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے جب کہ ’دیمک‘ کے ذریعے فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ جیسے اداکار بھی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر دکھائی دے رہے ہیں۔

’لو گُرو‘ گزشتہ تین سال میں ریلیز ہونے والی پہلی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم ہے، اس سے قبل آخری بار ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی۔

گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں چھوٹے بجٹ اور چھوٹی کاسٹ پر مبنی فلمیں ریلیز ہوتی رہیں، اس بار ’لو گرو‘ کے علاوہ ’دیمک‘ جیسی میگا کاسٹ فلم بھی سینماؤں کی زینت بنی ہے۔

’دیمک‘ میں فیصل قریشی کے علاوہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور سونیا حسین بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات رافع راشدی نے دی ہے۔

’لو گُرُو‘ میں بھی جاوید شیخ، احمد علی بٹ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button