پاکستان
Trending

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتیں بھی کردار ادا کریں، طلال چودھری

 

اسلام آباد: وزیرِمملکت داخلہ طلال چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیرِمملکت داخلہ نے دعویٰ کیا کہ سکیورٹی سے متعلق ہونے والے ہر اجلاس کا پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی مسائل پر بات چیت کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان وفاق اور صوبوں کا مشترکہ معاملہ ہے اور وفاق سمیت تمام صوبے اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

طلال چودھری کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ بنانے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button