پاکستان
Trending

یومِ بحریہ پر نیول ہیڈکوارٹرز میں شہدا کو خراجِ عقیدت، نیول چیف کی یادگارِ شہدا پر حاضری

 

اسلام آباد: نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یومِ بحریہ کے موقع پر یادگارِ شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور شہدا کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ نیول چیف نے یادگارِ شہدا پر سلامی دی اور شہدا کی یاد میں پھول رکھے۔

تقریب کے دوران شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے شہدا کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی، ان کی قربانیوں کو سراہا اور شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یومِ بحریہ کی تقریب میں پاک بحریہ کے شہدا کی بے مثال قربانیوں اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button